لاہور (نیوز ڈیسک) تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث گیارہ پیداواری یونٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔ پیداواری یونٹس بند ہونے کے باعث بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیاجس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ سے بیس گھنٹے ہو گیا ہے۔
پیپکو ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شارٹ فال صرف اکتیس سو میگا واٹ ہے۔ پیپکو کے مطابق اس وقت ہائیڈل بجلی کی پیداوارتین ہزار پانچ سو ستاون، تھرمل ایک ہزار چھ سو بیس، آئی پیز سے پانچ ہزار نو سو بانوے اور رینٹل پاورز سے باسٹھ میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچنے کے بعد تربیلا سے بجلی کی پیداوار بھی پانچ سو چالیس میگاواٹ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں جتنا پانی داخل ہوتا ہے اتنا ہی خرچ ہوتا ہے۔ ڈیم میں پانی کی کمی بارشوں کی کمی اور گرمی کے درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے ہوئی ہے۔
No comments:
Post a Comment