اسلام آباد (سید محمد عابد)بجلی کی کمی کے باعث پانی کی سپلائی کو شمسی توانائی سے چلانے کے منصوبے کو اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنک پارٹی کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے اور اس منصوبے کی منظوری کے بعد اسے الٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کی مشاورت سے شروع کر دیا جائے گا۔ 65 دیہی سکیموں کو شمسی توانائی کر ذریعے شروع کیا جائے گا جس سے سالانہ بارہ کروڑ کی بچت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق بارہ دیہی یونین کونسلوں میںواٹرسپلائی سکیموں کا بجلی کی مد میں بل ڈیڑھ کروڑ سے دو لاکھ تک آتا ہے جو کہ ماہانہ ایک کروڑ روپے بنتا ہے ۔واٹر سپلائی سکیموں کوشمسی توانائی پر تبدیل کرنے پر بارہ کروڑ روپے خرچ آئے گاجو کہ ایک ہی بار کا خرچا ہے اس کے بعد کوئی خرچا نہیں ہے بلکہ بارہ کروڑ کی بچت ہو گی۔

No comments:
Post a Comment