December 27, 2010

نمکیاتی زمین میں گنے کے میل سے بہتر پیداوار.....(Issue # 50)



لاہور (نیوز ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ نمکیاتی زمین میںگنے کی میل ڈالنے سے پیداوار میں اچھا خاصا اضافہ ہو جاتا ہے۔ گنے کی میل کا مستقل فصلوں میں ڈالنے سے تھوڑے ہی عرصے میں زمین نرم ہو جاتی ہے اور بہتر نتائج سامنے آتے ہیں۔ اس طریقے سے زمین میں اپنے اندر پانی جذب کرنے کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے اور فصل میں پانی کی کمی نہیں ہوتی اور فصل کر پودے صحت مند رہتے ہیں۔تاہم ایسے علاقے جہاں کی زمین میں نمکیات ہیں وہاں گنے کی میل فصلوں کی باقیات میں ملا کر ڈال دی جائے تو پیداوار میں بھر پور اضافہ ہو گا۔
 
 

No comments:

Post a Comment