لاہور (نیوز رپورٹر) سام سنگ الیکٹرانکس نے ضلع قصور کے گاوں لدھیکے میں ایک جدید اسکول تعمیر کیا ہے ، جس کا مقصد اس وسیع دیہی علاقے میں جدید تعلیم کا فروغ اور خواندگی کے معیار میں اضافہ کرنا ہے۔یہ اسکول سام سنگ نے SOS ولیج نامی ادارے کے دیہی سپورٹ پروگرام SOS RSP کے تعاون سے قائم کیا ہے۔اسکو ل کا افتتاح سام سنگ کے سینئیر مینجر انجے لیIn Jae Lee) ) نے کیا۔
سام سنگ گرامر اسکول برائے طالبات کی تعمیر اور آرائش کے لئے سام سنگ نے فراخدلی کے ساتھ عطیاتی رقوم مہیا کیں۔ اس اسکول کے انتظامی امور سنبھالنے کے لئے SOS RSP کے ارکان کی رضاکارانہ خدمات لی گئی ہیں۔اس طرح اس پسماندہ علاقے میں اعلیٰ معیار کی تعلیمی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔اسکو ل کی تعمیر کے حوالے سے منعقد تقریب میںسام سنگ کے سینئیر مینجر انجے لی نے شرکت کی۔
سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ہی چانگ ژی نے کہا کہ سام سنگ سماجی ترقی اور معاشرتی ذمہ داری کے عظیم ترین اصولوں پر عمل پیراءہے، اور اس لئے ہم غیر ترقی یافتہ علاقوں میں جدید تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ ہم SOS ولیج جیسے عظیم اداروں کی معاونت کررہے ہیں، جن کا مقصد معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس طرح پورے خطے میں معاشرتی، تعلیمی اور اقتصادی ترقی کر ناممکن بنایا جا رہا ہے۔جن نواحی دیہاتوں کو اس تعلیم ادارے کے قیام سے فوائد حاصل ہو ں گے، ان میں روہے والا، لوہ گڑھ، جھگیاں، لدھیکے، شیخ پورہ، نو اور بستی لدھیکے شامل ہیں جو کہ UC سہجرہ تحصیل اور ڈسٹرکٹ قصور کے نواح میں واقع ہیں۔
اس علاقے میں 13,500 افراد کی آبادی موجود ہے جس کو کوئی بھی اعلیٰ معیاری اسکول دستیاب نہیں تھا۔ لڑکیوں کا قریب ترین اسکول 4.5 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جہاں پہنچنے میں علاقے کی طالبات کو سخت دشواری پیش آتی تھی، مگر اب سام سنگ اسکول کے قیام سے یہ تمام مشکلات دور ہو جائیں گی۔http://www.technologytimes.pk/mag/2010/dec10/issue03/samsung_ka_dahi_urdu.php

No comments:
Post a Comment