December 27, 2010

زرعی ترقیاتی بینک قرضوں کے اجراءمیں کمی....(Issue # 50)



کراچی (نیوز رپورٹر) زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران زرعی قرضوں کے اجراءمیں بیالیس فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران بینکوں نے مجموعی طور پر 73 ارب 16 کروڑ روپے کے زرعی قرضے جاری کئے جو گذشتہ سال اسی عرصے کی نسبت9 فیصد کم ہیں۔
اس عرصے میں زرعی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ قرضوں کے حجم میں 42 فیصد کمی ہوئی اور یہ 12 ارب 59 کروڑ روپے رہے۔ پانچ بڑے بینکس نے جولائی سے نومبر کے دوران کسانوں کو 43 ارب 5 کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے جو چار فیصد کم ہیں۔ اس کے علاوہ چودہ کمرشل بینکس کی جانب سے سولہ ارب تین کروڑ روپے کے زرعی قرضے جاری کئے گئے۔
 

No comments:

Post a Comment