کراچی (عطا الحق) پاکستان میں فن لینڈ کو ٹیکنولوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر کے کافی فائدہ ہو سکتا ہے اوراس طرح پاکستان میں بھی ٹیکنولوجی کا معیار بہتر ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر کراچی چیمبر آف کامرس محمد سعید شفیق نے فن لینڈ کے سفیر ایچ ای اوسمولپونین سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ فن لینڈ پاکستان میں ٹیکنولوجی کے شعبے میں افرادی قوت اور ذہین انجینئرز کو استعمال میں لا کر اہم فوائد حاصل کر سکتا ہے۔ پاکستان میں بیرونی موبائل فون کمپنیز نے سرمایہ کاری کر کے بہت فائدہ اٹھایا ہے، اس وقت پاکستان میں 60 ملین موبائل فون صارفین ہیں۔ چونکہ یورپ میں فن لینڈ کے پاس ٹیکنولوجی کے بہتر ذرائع موجود ہیں،اس لئے اسے سیلولر سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اوراس کے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں۔
نائب صدر کراچی چیمبر آف کامرس جنید اسماعیل ماکڈا نے فن لینڈ کے سفیرکو پاکستان میں متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے بھی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ فن لینڈ پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد کرسکتا ہے۔

No comments:
Post a Comment