مٹھی (نیوز رپورٹر)تھر کے علاقے مٹھی میں پچھلے ماہ ہونے والی بارشوں کے باعث جوار اور باجرہ کی کھڑی فصلوںکو شدید نقصان ہوا ہے۔اس کے علاوہ متعدد فصلیں اور 45 لاکھ مویشیوں کیلئے چارہ، گھاس، باجرہ کے کانے، گوارٹی یا کٹی، پنی وغیرہ بھی لاکھوں من خراب ہو کر رہ گئے ہےں۔ بڑے مویشیوں کا گھاس (پراڈ) اور گندم کی گھاس وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ کی بھی یہی وجہ ہے۔مویشیوں کا چارہ دو سو روپیہ سے بڑھ کر 450 روپیہ فی من فروخت ہورہاہے۔
روزانہ چارہ کی کمی کے سبب مویشی مالکان اپنے مویشیوں کو بھوک سے بچانے کیلئے بیراج ایریا کی جانب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔پاکستان کیونکہ زرعی ملک ہے اس لئے کمائی کا دارومدار بھی صرف زراعت پر ہے۔ فصلوں کی پیداوار میں کمی ملک کو تباہی کی طرف دھکیل سکتی ہے لہذا حکومت فصلوں کی مناسب پیداوار اور تباہی سے بچانے کی طرف خصوصی توجہ دے۔

No comments:
Post a Comment