February 21, 2011

1237 میگاواٹ بجلی کےلئے امریکی امداد


 

اسلام آباد (ہاجرہ زیدی) امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو 1237 میگاواٹ بجلی تیار کرنے کے لئے اٹھارہ ارب 49 کروڑ روپے کی مدد فراہم کرے گا۔ اس رقم کی ادائیگی سے پاکستان کے موجودہ پاور پلانٹس کی بحالی اور ان کواپ گریڈ کیا جا سکے گا۔ پاکستان میں اس وقت این پی جی سی ایل (جی ای این سی او III ) کے دو کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ نندی پور اور چیچو کی ملیاں میں لگ رہے ہیں نندی پور کانیا پروجیکٹ 425 میگاواٹ اور چیچو کی ملیاں کا نیا پروجیکٹ 525 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا جبکہ کہ سی پی جی سی ایل کا ایک اور کمبائنڈ پاور پلانٹ ٹی پی ایس گدو میں بن رہا ہے جو747میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔
پاکستان اور امریکا کے انرجی ورکنگ گروپ نے تیسری وزارتی سطح پر جو مشاورت کی تھی اس کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اس مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی جاوید اقبال نے کی اور امریکی وفد کی قیادت امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ برائے انٹرنیشنل انرجی افیئرز کے کوآرڈی نیٹرز ڈیوڈ گولڈ واٹین اور ڈیوڈلپٹسن نے کی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جی ای این سی او (جینکو) کے پرانی اور فرسودہ پاور پلانٹوں کو مستقبل میں تبدیل کر کے 1220 میگاواٹ بجلی پاکستان حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے این پی جی سی ایل (جینکو۔ تھری) این جی پی ایس ملتان میں 350 میگاواٹ ایس پی ایس فیصل آباد میں 350 میگاواٹ اور اور ٹی پی ایس شاہدرہ (لاہور) کے کمبائنڈ سائیکل پلانٹ سے دو سو میگاواٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی۔

No comments:

Post a Comment