اکاﺅنٹنگ جدید دورکالفظ ہے جس کے معنی ہیں کاروبار کی زبان جس کو ہم کاروباری معاملات کو محفو ظ کرنے کا نام بھی کہ سکتے ہیں۔ یہ ایک نام ہے جس کی بدولت ہم اپنے کاروباری مالیاتی نتائج کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اکاﺅنٹنگ بینکوں، مالیاتی تجزیہ نگاروں، ماہرین اقتصادیات، اور حکومتی اداروں کو ممکنہ شراکت داروں ، قرض دہندہ اور دوسرے مالیاتی نتائج فراہم کرتا ہے۔ اگر اکاﺅنٹس نہ ہوتا تو حساب کتاب کے معاملات کو حل کرنا بہت مشکل ہو جاتا۔
زمانہ قدیم میں لوگ کاروبارکے حساب کتاب کے لئے کاغذی کھاتوں کا استعمال کیا کرتے تھے۔ کوئی بھی چیز بیچنے، خریدنے، ادھار اور پیسوں میں چھوٹ کے لئے کاغذی کھاتوں کو استعمال کیا جاتا تھا۔ پھر آہستہ آہستہ کاروباری لوگوں نے محسوس کیا کہ کھاتوں کا نام اتنا موئثر نہیں ہے۔ اس طرح متعدد چیزوں کا حساب رہ جاتا ہے جبکہ حساب کو محفوظ کرنے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔ کھاتوں کے ذریعے لین دین کو محفوظ کرنے میں نقصان یہ تھا کہ اگر حساب کتاب میں ذرا سی بھی غلطی ہو جائے تو اسے ٹھیک کرنا مشکل ہو جاتا تھا جس سے نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔ اس کے علاوہ کھاتوں کو جس کاغذپر لکھا جاتا تھا وہ سمبھالنا بھی مشکل کام تھا۔ ایک سے زیادہ شراکت داروں کے نفع اور نقصان کو محفو کرنے کے لئے کھاتوں میں کافی دشواری ہوا کر تی تھی۔ ان تمام مسائل کے باوجود لوگ کاروباری معاملات کو کھاتوں کے ذریعے محفوظ کرتے رہے اور حساب کتاب کا نظام یوں ہی چلاتے رہے۔
اس کے بعد کمپیوٹر کا دور آیا، کمپیوٹر کے متعدد فوائد کے بارے میں جب مشہور ہونا شروع ہوا تو پھر شراکت داروں اور کاروباری تاجروں کے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ کمپیوٹر کا استعمال کاروباری حساب کتاب کو محفوظ کرنے کے لئے کیا جائے۔ کمپیوٹر انسان کے دماغ سے بھی تیزکام کرتا ہے، نہ تو کوئی غلطی کی گنجائش ہو گی اور نہ ہی کھاتوں کو محفو کرنے میں کوئی مسئلہ ہو گا اور ایک سے زیادہ کھاتوںکو بھی الگ الگ فائل بنا کر محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ ہر ایک کو کمپیوٹر حساب کتاب کے معاملات کو حل کرنے کے لئے بہترین لگا اور لوگوں نے اپنے کاروباری معاملات اور کھاتوں کو کمپیوٹر میں منتقل کرنا شروع کر دیا۔ لوگوں نے کھاتوں کو کمپیوٹر پر منتقل کرنے شروع کیا اور آہستہ آہستہ زیادہ تر کاروباری لوگوں نے اپنی ڈیلز کو کمپیوٹر میں محفوظ کرنا شروع کر دیا۔ اب لوگوں کوایک بات کا تو مکمل یقین تھا کہ کمپیوٹر میں جو کچھ بھی منتقل یالکھا جا رہا ہے وہ محفوظ ہے اور اس کے کھونے یا گھم ہو جانے کے دور دور تک آسار نہیں ہیں۔ کمپیوٹر کے ذریعے تمام حساب کتاب کو چند ہی منٹوں میں با آسانی لکھا جانے لگا جس سے لوگوں کو اطمینان محسوس ہوا۔
کاروباری معاملات کو محفوظ کرنے کی حد تک تو کمپیوٹر بہت مفید ثابت ہوا لیکن کمپیوٹر کے اندر اتنی زیادہ فائلوں کو الگ الگ تلاش کرنے اور لکھنے میں وقت کا بہت زیادہ ضیاع ہونے لگا۔
کمپیوٹر کے آتے ہی (آئی ٹی) انفورمیشن ٹیکنولوجی کمپنیز نے متعدد سافٹ ویئرز کی تیاری شروع کر دی جن میں مائیکروسافٹ کا ایکسل بھی شامل ہے۔ ایکسل کے فارمولوں کی بدولت با آسانی کھاتوں کا نظام بنا لیا گیا۔ جہاں الگ الگ کھاتوں میں انٹری کرنی پڑتی تھی وہاں اب ایکسل کے فارمولے کی بدولت صرف ایک جگی اینٹری کی جانے لگی۔ جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے آئی ٹی کمپنیز روز بروز نئے نئے سوفٹ ویئرز تیار کرتی جا رہی ہیں۔ آج کل کے دور میں کاروباری معاملات کو سلجھانے کے لئے جدید طرز کے کمپیوٹر سافٹ ویئرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ سافٹ ویئرز کو آئی ٹی کمپنیاں خود بناتی ہیں جبکہ باقی سافٹ ویئرز کو دوسرے شعبے کی کمپنیاں اپنے اکاﺅنٹس یعنی کاروباری حساب کتاب کے نام کو محفوظ کرنے اور بہتر بنانے کے لئے تیار کرواتی ہیں۔ ان اکاﺅنٹنگ سافٹ ویئرز میں کوئیک بک، پی اچ ٹری، بل کوئیک، سمپلی اکاﺅنٹنگ، اداگی او، مائیکروسافٹ ڈائی نائمکس ، پوائنٹ آف سیل فور ریٹیل، اوساس، ٹریورس، سیج، اوریکل، بز نیٹ انسائیڈ، اوالارا، سپیڈ ٹیکس اور لیگرینڈشامل ہیں۔
ہم ان سافٹ ویئرز کو کمپیوٹر میں انسٹال کر کے با آسانی صرف ایک اینٹری کے ذریعے جرنل ، لیجر ، ٹرائل بیلنس اورفائنل شیٹ کو ساتھ ساتھ بنا سکتے ہیں۔ اگر اکاﺅنٹس کے ان تمام کھاتوں کو ساتھ ساتھ بنایا جائے تو بہت وقت لگ جاتا ہے اور غلطی کے بھی بہت زیادہ آثار ہوتے ہیں۔ اکاﺅنٹنگ سافٹ ویئرز نے بنکنگ اور کاﺅنٹس کے مسائل کو حل کرنے میں انسانوں کی بہت مدد کی ہے۔ بیلنس شیٹ کو بنانا آسان کام نہیں ہے۔
بیلنس شیت کی بدولت آمدنی کا پتہ چلتا ہے۔اس سے یہ بتہ چلتا ہے کہ کمپنی نے مقررہ وقت کے دوران کتنا کام کیا، کیا منافع، کیا نقصان کیا، کس کو کتنا ادھار کیا، کس کس کے ذمہ رقم واجب الاداہے اور کس کس کو رقم کی ادائیگی ہونی ہے یعنی بیلنس شیٹ کی بدولت پورے سال یا چھ مہینے کے حساب کتاب کا پتہ چل جاتا ہے۔ ان سافٹ ویئرز کی بدولت ٹرائل بیلنس، لیجر، کیش بک اور دوسرے کھاتے با آسانی صرف ایک اندراج کی بدولت خود ہی منفرد محفوظ ہو جاتے ہیں۔
اکاﺅنٹنگ سافٹ ویئر کو استعمال کرنے والے ایک اکاﺅنٹنٹ سے ملاقات ہوئی جن کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی میں متعددوینڈرز اور کسٹمرزکے اکاﺅنٹس ہیں جن کو سافٹ ویئر کی مدد سے ہینڈل کیا جاتا ہے اگر خودکار طریقے سے ان اکاﺅنٹس کو چلایا جائے توسمبھالنا نہایت دشوار ہو جائے۔
ان سافٹ ویئرز نے حساب کتاب کو فراڈ اور چوری سے بھی محفوظ کردیا ہے کیونکہ اکاﺅنٹس کی جو بھی حالت ہوتی ہے وہ سامنے واضح ہو جاتی ہے اور اگر کوئی اندراج غلط کر دیا جائے تو سافٹ ویئر خود بخود بتا دیتا ہے کہ اندراج غلط ہوا ہے۔ جیسے جیسے ٹیکنولوجی میں بہتری آتی جارہی ہے انسان کے مسائل اور بھی حل ہوتے جا رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کوشش کی جا رہی ہے کہ سوفٹ ویئر بیچنے والوں کو راضی کیا جا سکے کہ وہ کم قیمت والے اور سستے سافٹ ویئرز کی تیاری کریںتاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ کمپیوٹرسافٹ ویئرز کا استعمال کر کے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس طرح کام بھی آسان ہو جاتا ہے اور متعدد مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں۔
آج کل ایسے سافٹ ویئرز بھی آگئے ہیں جن کی بدولت کمپنی کے اکاﺅنٹ کو بنک اکاﺅنٹ کے ساتھ با آسانی ٹیلی کیا جا سکتا ہے اور بینکوں کی ٹرانزیکشن کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ با آسانی کمپنی کے پیسوں کی ادائیگی اور وصولی آن لائن کی جا سکتی ہے۔ اگر سوچا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ آئی ٹی نے اس دنیا میں بسنے والے افراد کو کیا دیا ہے۔ جہاں ہم آئی ٹی کی بدولت گھر بیٹھے بیٹھے اپنے عزیز ورشتہ داروں کو ای میل اور چیٹنگ کے ذریعے خیر خیریت بھیج اور وصول کر سکتے ہیں وہیں اکاو ¿نٹس ٹرانزیکشن کو بھی ایک جگہ بیٹھ کر میلوں دور دوسرے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے زیادہ وقت بھی درکار نہیں ہوتا۔
سافٹ ویئرز کی بہتر کارکردگی اور بہتر نتائج کے باعث ان کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جو کہ آئی ٹی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم بات ہے۔
سوفٹ ویئرز نے انسان کی زندگی آسان کر دی، جو کام کرنے کے لئے مختلف مراحل سے گزانا پڑتا تھا اب وہ سوفٹ ویئرز کی بدولت ایک ہی لمحے میں ہو جاتے ہیں۔

No comments:
Post a Comment