لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کپاس کے ناقص بیج بیچنے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ کپاس کے کسان ملک کو زیادہ پیداوار دے سکیں۔ کاشت کے دوران ناقض بیج کے استعمال کی وجہ سے پیداوار پر 5 سے 10 فیصد کمی واقع ہو جاتی ہے اور اس کمی سے بچنے کے لئے حکومت بجاب اور کسانوں کو ابھی سے انتطامات کرنے ہوں گے۔ اس فیصلے کو وزےر زراعت پنجاب نے سنٹرل کا ٹن رےسرچ انسٹےٹےوٹ کے اجلاس کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ناقص بیج فروخت کرنے والی 600 سےڈ کمپنےوںکی رجسٹرےشن کو منسوخ کر ناشروع کر دیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پنجا ب سےڈکارپورےشن کپا س کی منظور شدہ بی ٹی اقسام کا 45ہزار من بےج کاشتکاروں کو فراہم کرے گی۔ کپاس کی پیداوار میں بیج کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے، صحت مندبیج فصل کی اچھی پیداوار دیتی ہے جبکہ ناقض بیج فصل کی پیداوار میں کمی واقع کر دیتا ہے لہذا کسان کپاس کی کاشت کے دوران بیج کا خاص خیال رکھیں۔
No comments:
Post a Comment