February 13, 2011

زرعی قرضوں کے اجراءمیںدس فیصد کمی



اسلام آباد (ہاجرہ زیدی) رواں مالی سال کے دوران سیلاب کی تباہی اور غیر فعال قرضوں میں اضافے کی وجہ سے صرف دس فیصد قرضوں کے اجراءمیں کمی کی گئیاجراءکیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق میں بتایا گیاہے کہ جولائی سے نومبر دوہزار دس کے دوران بینکوں نے زرعی شعبے کو73 ارب روپے کے قرضے جاری کئے۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ81 ارب روپے کی سطح پر تھے۔ گزشتہ 6 سال کے دوران زرعی قرضوں کے اجراءمیں پہلی مرتبہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہی کی وجہ سے ملک کے پانچ بڑے بنکوں نے زرعی قرضے کے اجراءکی طرف توجہ دینا چھوڑ دی ہے۔ سیلاب کی تباہی کے دوران نقصانات کی وجہ سے کسانوں کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں سے قرضوں کے اجراءمیں کمی بھی ایک ہے۔



No comments:

Post a Comment