February 13, 2011

ٹیلی کوم کمپنیز کو فنڈز جاری کرنیکا فیصلہ


اسلام آباد (سید محمد عابد) ٹیلی کام کمپنیز کو دوبارہ فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ان فنڈز کو گزشتہ ایک سال سے جاری نہیں کیا جا رہا تھا۔ اس فیصلے کو وزارت انفورمیشن ٹیکنولوجی و ٹیلی کوم کی پالیسی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میںمنظور کیا گیا۔ ان فنڈز کو وزیر اعظم پاکستان کے مشیر سردار لطیف کھوسہ کے دور میں تنازعات کی وجہ سے روکا گیا تھا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر انفورمیشن ٹیکنولوجی سردار آصف احمد علی نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسل سروسز فنڈز اور آر اینڈ ڈی کی مد میں ٹیلی کام کمپنیوں سے موصول ہونے والی رقم کو تقسیم کر دیا جائے گا۔ یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی ملک میں ٹیلی کوم سیکٹر میں توسیع اور ترقی کے منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرتی ہے ۔ 
آر اینڈ ڈی کمپنی کے زیراہتمام یونیورسٹیوں میں تعلیمی اور تحقیقی منصوبوں کیلئے رقوم کی فراہمی بند تھی ان میں 10 ہزار طلبہ و طالبات کی فیس کا معاملہ بھی تھا جن کو رقوم جاری ہو سکے گی۔ ان کمپنیوں کے ملازمین کو تنخواہیں بھی جاری ہونگی۔

No comments:

Post a Comment