کراچی (نیوزرپورٹر)گیس اور تیل کی کمی اور توانائی بحران کے باعث کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (کے ای ایس سی) نے اپنے پیداواری یونٹس کی کوئلے پر منتقلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ توانائی کے بحران سے نمٹنے اور اقدامات کرنے کے لئے چینی کمپنی گلوبل مائننگ لمیٹڈ سے معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔ جی ایم سی، چین کی صف اول کی بین الاقوامی کانکن کمپنیوں میں سے ایک ہے۔اس سے پہلے کے ای ایس سی کے پیداواری یونٹس گیس اور فرنس آئل سے بجلی پیدا کرتے تھے ، گیس کی فراہمی میں کمی اور فرنس آئل کی قیمتوں کے مسائل پیدا ہونے کے بعد یونٹس کو کوئلے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
معاہدے کے تحت کے ای ایس سی کے بن قاسم پاور اسٹیشن میں نصب 6یونٹوں میں سے 2یونٹوں کو جن میں سے ہر ایک 210میگاواٹ کا ہے متبادل طور پر کوئلے سے چلایا جائے گا، جس کیلئے وہاں نئے بوائلرز کی تنصیب کی جائے گی۔ یونٹس کی کوئلے پر منتقلی کرنے کے بعد بجلی کے قیمت ٹیرف میں بھی کمی واقع ہو گی۔

No comments:
Post a Comment