February 13, 2011

شوگر ملز 27 کروڑ کی بدعنوانی



اسلا م آ با د (نیوز رپورٹر) شوگر ملز نے چینی کا مصنوعی بحران اور بلےک ما رکےٹنگ شروع کر کے حکومت کے27 ارب روپے کھا لئے۔ اےف بی آر کے ذرائع کے مطابق شوگر ملوں کی طرف سے کی جانے والی اس بدعنوانی کی نشاندہی پر جولائی 2008ءتا مارچ 2010ءکے عرصہ میں چےنی کی فروخت کے حوالے سے سپےشل اےکسائز ڈےو ٹی کی ادائےگی کی چھا ن بےن شرو ع کی جا رہی ہے ۔ شوگر ملز مافیہ ملک کی ترقی کو ہمیشہ سے نقصا پہنچاتا رہا ہے،پہلے کسان حضرات شوگر ملز سے پریشان تھے مگر اب حکومت کو بھی27 کروڑ کا نقصان پہنچا ہے۔ آ ڈ ےٹر جنرل نے اس حوالے سے نشا ند ہی کرتے ہو ئے کہا ہے کہ فےڈرل اےکسا ئز اےکٹ2005ءکے تحت شو گر ملز اےک فےصد کی شر ح سے سپےشل اےکسا ئز ڈ ےو ٹی ادا کر نے کی پا بند ہےں ۔
اےف بی آ ر اسلا م آ با د رےجن کی حدو د مےں واقع 14شو گر ملوں نے جو لا ئی 2008ءتا ما رچ 2010ءکے عر صہ مےں سپےشل اےکسائز ڈےو ٹی کے ضمن مےں 17کروڑ14لا کھ رو پے کی ادا ئےگی نہےں کی اسی طرح 9مختلف شو گر ملوں مےں جولائی 2009ءتا مارچ 2010ءکے عر صہ مےں فرو خت کی جا نے وا لی چےنی پر ڈ ےو ٹی کے ضمن مےں 6کروڑ20لا کھ رو پے کی ادا ئےگی نہےں کی۔شوگر ملز گزشتہ دو سال سے ملک میںچینی کامصنوعی بحران پیدا کر رہی ہیں اور خود چینی کی بلیک میں فروخت کر کے لاکھوں روپے کما رہی ہیں جس کا نقصان حکومت اور عوام کواٹھانا پڑتا ہے۔

No comments:

Post a Comment