کراچی (عطا الحق) سانگھڑ نے ملک میںسب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کی جانب سے جاری ہونے والے پیداواری اعدادوشمار کے مطابق سانگھڑ سے 31جنوری 2011ءتک روئی کی 15لاکھ 69 ہزار بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی ہے جو پاکستان کی کپاس کی کل پیداوار کا14 فیصد جبکہ سندھ کا 42 فیصد ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع سانگھڑ پچھلے کچھ سالوں سے بی ٹی کاٹن کی غیر معمولی کاشت کی وجہ سے یہاں فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔
پی سی جی اے کے ایگز یکٹو ممبر احسان الحق کے مطابق صلح سانگھڑ سے پہلے ضلع رحیم یارخان کو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔ مگر اب کچھ سالوں سے کے دوران یہاں پابندی کے باوجود دو نئی شوگر ملز کے قیام اور پہلے سے قائم تینوں شوگر ملز کی پیداواری صلاحیت میں 200 سے 300فیصد تک اضافے سے یہاں گنے کی کاشت میں غیر معمولی اضافہ سامنے آنے سے کپاس کی کاشت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔یہی وجہ ہے جس کی وجہ سے کپاس کی کاشت 8لاکھ ایکڑ سے کم ہوکر 6 لاکھ ایکڑ تک محدود ہوگئی۔
No comments:
Post a Comment