February 13, 2011

آلودہ اور کلورین کے بغیر پانی کی فراہمی


کراچی (نیوز رپورٹر) ملک کے بیشترعلاقوں میں آلودہ اورکلورین کے بغیر پانی کی سپلائی کی جا رہی ہے جس سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ پانی کی ٹیسٹنگ کے لئے سیمپل لے لئے گئے ہیں اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے متعدد علاقوں سے پانی کو نانچنے اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ ان احکامات کو کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ نے لوگوں کی طرف سے گندے پانی کی فراہمی کی شکایات موصول ہونے پر جاری کیا ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ نے ہدایت دی ہے کہ پانی کے معیار کو عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق بنانے کے لئے مختلف علاقوں سے حاصل کردہ پانی کے نمونوں کی سخت جانچ پڑتال کی جائے اور لوگوں کو معیاری پانی سپلائی کیا جائے۔
لوگوں کی طرف سے شکایات موصول ہونے ہرایم ڈی واٹر بورڈ نے او ڈی فلٹر پلانٹ کادورہ کیا جس کے بعد پانی میں کلورین کی غیر موجودگی سامنے آئی جس کے بعدکلورین کی کمیکو پورا کرنے کیلئے فوری طورپر مزید کلورین کی فراہمی کیلئے انتظامات کئے گئے۔ اب تک ایک درجن سے زائد کلورین کے سلنڈر ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر ادارہ کے فلٹرپلانٹ پرپہنچ چکے ہیں اور دوسرے مرحلے میں مزید کلورین اور دوسرے کیمیکل کی فراہمی کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment