May 24, 2011

کپاس کی پیداوار میںآٹھ فیصد کمی


لاہور (نیوز ڈیسک) رواں سیزن ملک بھر میں کپاس کی ایک کروڑ اکیس لاکھ بیلز کی پیداوار ہوئی پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ پیداوار گذشتہ سال کی نسبت آٹھ فیصد کم ہے۔ سیزن کے آخری پندرہ دنوں میں ججنگ فیکٹریز کو کپاس کی اکیانوے ہزار بیلز موصول 
ہوئیں گزشتہ سال اس عرصے میں صرف تین ہزار گانٹھیں موصول ہوئی تھیں۔
پاکستان کپاس کی پیداوار میں دنیا بھر میں مشہور ہے اور پاکستانی کپاس بیرون ممالک فروخت بھی کی جاتی ہے جس سے کروڑوں روپے کا زر مبادلہ کمایا جاتا ہے۔کپاس کی پیداوار میں کمی واقع ہونے سے کپاس کی برآمدات سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ میں کمی ہو گی کو کہ ایک افسوس ناک خبر ہے۔

No comments:

Post a Comment