اسلام آباد (سید محمد عابد) چینی ایگزم بنک کے تعاون سے پاکستان میں بارہ چھوٹے اور درمیانے درجہ کے ڈیموں کی تعمیر کی جائے گی۔ ان ڈیموں کی تعمیر کے لئے چینی بنک کی جانب سے ستر کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں اقتصادی امور ڈویژن اور ایگزم بنک چائنہ کے درمیان دستاویز پر دستخط ہو چکے ہیں۔ اس بات کا اعلان چیئر واپڈا شکیل درانی نے ایک اجلاس کے دوران ڈیموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان ڈیموں میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں کرم تنگی، بلوچستان میں ناولانگ اور ونڈر، سندھ میں داروت اور گنج ڈیم اور پنجاب میں گھبیر ڈیم کی تعمیر شامل ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ڈیموں کی تعمیر دو مراحل میں کی جائے گی۔
چین میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑا ڈیم بنانے والی چینی کم
پنی تھری گورجز جلد پاکستان میں کام شروع کرے گی۔ پاکستان کی خواہش ہے تھری جی گورجز چینی کمپنی پاکستان میں جلد بڑے پروجیکٹ پر کام شروع کرے۔ پاکستان چینی ماہرین پر بہت بھروسا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے شروع کئے جانے والے منصوبوں میں سے بیشتر منصوبے چینی کمپنیوں کے ساتھ کئے ہیں۔ پاکستان کو توانائی کے مسائل حل کرنے کے لئے جلد سے جلد ڈیموں کی تعمیر اور دیگر توانائی پروجیکٹس کی تکمیل کرنی ہو گی۔
No comments:
Post a Comment