کراچی(راجہ عطا الحق) پاکستان سے آم کی برآمدات یورپی ممالک کوسے شروع کردی گئی ہے اور امریکہ کو بھی آم کی برآمدات کے لیے ہرممکن کوشش کی جائیگی۔امریکہ کی جانب سے پاکستانی آموں کی درآمدات پر حتمی بات چیت ہوچکی ہے جس کے تحت امریکہ کو پانچ لاکھ میٹرک ٹن آم برآمد کیے جائینگے۔
آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایکسپورٹر اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان اور سابق چیئرمین عبدالواحد نے یہ بات صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی آم اپنے ذائقے اور کوالٹی کے باعث دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان سے آم کی ریکارڈ بر آمد کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ امسال امریکی مارکیٹ میں بھی پاکستانی آموں کو رسائی حاصل ہوجائیگی جس کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاحکومت کو امریکا کی مارکیٹ تک آم کی برآمدات میں حائل رکاوٹو ں کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آم یورپی ممالک کے ساتھ ساتھ سعودی عرب،گلف ،یواے ای کی تمام مارکیٹوں کے بعد پہلی مرتبہ امریکہ برآمد کیا جائیگا تاکہ پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوسکے۔ پاکستان میں آم کی اعلیٰ کوالٹی پیدا ہوتی ہے اور دنیا بھر کے لوگ پاکستانی عام کو پسند کرتے ہیں۔ پاکستانی آم کی اچھی پیداوار کے ذریعے کروڑوں روپے کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔
No comments:
Post a Comment