اسلام آباد (نیوز رپورٹر) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ ) کے دوران تیل کا درآمدی بل آٹھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت دس فیصد زیادہ ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق رواں مالی سا ل کے پہلے نو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کی نسبت صفر عشاریہ دو ایک فیصد اضافے کے ساتھ چار ارب ارسٹھ کروڑ اسی لاکھ ستاسٹھ ہزار ڈالر جبکہ خام تیل کی درآمدات اٹھائیس فیصد اضافے کے ساتھ تین ارب چالیس کروڑ چار لاکھ بیس ہزار ڈالر ریکارڈ
کی گئیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک اناسی لاکھ بیس ہزاردو سو ارسٹھ میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات جبکہ ستاون لاکھ پچیس ہزاردو سو تیس میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیاہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ مارچ کے دوران تیل کا درآمدی بل نوے کروڑچالیس لاکھ انتیس ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جو فروری کی نسبت بیس فیصد زیادہ ہے۔ مارچ کے دوران پینتیس کروڑ پچیس لاکھ اٹھانوے ہزار ڈالر مالیت کی چار لاکھ چھپن ہزار چار سو ارسٹھ ہزار ڈالر مالیت کاسات لاکھ تریسٹھ ہزار ایک سو انیس میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment