اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سبزیوں اور پھلوں کو کیڑوں اور بیماریوں سے بچانے کے لئے پانچ ریڈی ایشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سبزیوں اور پھلوں کی وسیع پیداوار بیرون ملک فروخت کرتا ہے جس سے زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے۔
وفاقی حکومت نے سبزیوں کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے ان اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پینتیس لاکھ ٹن زرعی اجناس محفوظ کر نے کے لئے خصوصی گرین استوریج تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی سستے داموں فراہمی کے لئے بین الاقوامی ڈونرز کے تعاون سے بیس سالہ ہیلتھ پلان متعارف کرایا جائے گا۔ منصوبہ بندی کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہیلتھ پلان آئندہ مالی سال کے بجٹ میں متعارف کرایا جائے گاجس کے تحت ڈوثرنل ہیڈ کواٹرز کی سطح پر آغا خان یونیورسٹی کے تعاون سے نرسنگ انسٹی ٹیوٹ قائم کئے جائیں گے۔
No comments:
Post a Comment