کراچی (عطا الحق) ہوا سے ایک ہزار چار سو چالیس میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے اٹھارہ کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دیئے گئے ہیں اور یہ منصوبے 2012ءتک مکمل کر لئے جائیں گے، کمپنیز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ پروجیکٹس وقت پر مکمل ہوں بصورت دیگر ضلع ٹھٹھہ میں زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی جائے گی۔اس بات کا اعلان سیکٹری ماحولیات میر حسین علی نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کاٹی کے قائم مقام چیئرمین شاہد جاوید قریشی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
سیکرٹری ماحولیات نے اس موقع پر اعلان کیا کہ آئندہ ای پی اے کی جانب سے صنعتکاروں کو جاری کئے گئے نوٹسز کی نق
ول کاٹی کو بھی بھیجی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے ساتھ سخت رویہ اختیار نہیں کیا جائیگا لیکن قانون کی پاسداری لازمی ہے انہوں نے اس امر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکار انفرادی طور پر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا لہٰذا مشترکہ ٹریٹمنٹ پلانٹ ہی اس مسئلہ کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مشترکہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری دیدی ہے اور اس سلسلے میں جلد عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر ماحولیات کا سب سے بڑا دشمن ہے اور اس سلسلے میں موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا میں ماحولیات اس لئے سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے کہ وہ بنیادی مسائل سے نکل چکے ہیں، ہمیں اس سلسلے میں حقیقت پسند ہونا پڑے گا۔
No comments:
Post a Comment