اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) غیر تصدیق شدہ سموں کی بندش کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے اب تک آٹھ لاکھ پچھہتر ہزار غیر تصدیق شدہ موبائل فون سمز بند کی جا چکی ہیں۔ یہ سیمز پی ٹی اے کے سم انفورمیشن سسٹم کے تحت بند کی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سم انفورمیشن سسٹم کے ذریعے سموں کی دوباری تصدیق کی گئی اور غیر تصدیق شدہ سمز کو بند
کیا جارہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اب تک ایک کروڑ ستاون لاکھ اسی ہزار سموں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
خود تصدیقی نظام کے ذریعے ایک کروڑ بتیس لاکھ اسی ہزار صارفین نے اپنے کوائف کی تصدیق کرائی جبکہ پینتیس لاکھ سموں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ اس خود کار نظام کے تحت صارف سے والدہ کا نام، جائے پیدائش اور نادرا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے پوچھا جاتا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق ایسی تمام موبائل سمیں جو صارفین کے زیر استعمال ہونے کے باوجود ان کے نام پررجسٹر نہیں بند کردی جائیں گی۔
ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون کی آٹھ کروڑ سے زائد سمیں فعال ہیں جبکہ پی ٹی اے قوانین کے مطابق کسی صارف کے زیر استعمال تمام پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ سمز کا اس کے نام پر رجسٹر ہونا لازمی ہے۔ پی ٹی اے کے اس اقدام کی بدولت غیر قانونی سموں کے استعمال کو روکا جا سکے گا۔
No comments:
Post a Comment