اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے ملک بھر میں اپنے معزز صارفین کے لیے جدید آفر متعارف کرادی ۔ جسکے تحت وہ تین ماہ کے ایڈوانس چارجز کی ادائیگی کر کے تھری جی ایوونائیٹرو ڈیوائس مفت حاصل کر کے لامحدود ڈاﺅن لوڈ اورنو عشاریہ تین میگا بائیٹ فی سیکنڈ تک کی رفتار کے ساتھ ایوو نایئٹرو وائرلیس براڈ بینڈ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ یہ پاکستان کی اپنی طرز کی پہلی تیز ترین وائرلیس موبائل براڈبینڈ پراڈکٹ ہے جو کہ صارفین کو تیز ترین ویب براﺅزنگ ، اعلی کوالٹی ویڈیو سٹریمنگ، لامحدود ڈاﺅن لوڈنگ جبکہ ملک بھر کے ایک سو سے زائد شہروں میں پسماندہ معاشرتی میل جول اور نہ دکھائی دینے والے مسائل کے حل میں صارفین کو بھر پور معاونت فراہم کرے گی۔
پی ٹی سی ایل ایس ای وی پی کمرشل نوید سعید نے اس مفید ڈیوائس کے بارے میں بتایا کہ ایوو تھری جی نایٹرو کا مقصد اپنے صارفین ک
و فوری کنیکٹیویٹی کے تجربے کومزید فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی انقلابی ٹیکنولوجی کو مضبوط بنانے اور اسکی کوالٹی کے معیار کے فروغ کے لیے ایک اضافی قدم ہے۔
ای وی پی کمرشل پلاننگ سید عاصم علی نے اس موقع پر کہا کہ اس آفر سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی سی ایل معزز صارفین کے لیے ایس اہم ادارہ ہے جو کہ ان تک انتہائی جدید پراڈکٹس اور سروسز فراہم کرتاہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رہتے ہوئے وائرلیس براڈ بینڈ سروسز کی دنیا میں ایک پائینیئر کے طور پر ٹیلی کام سیکٹر میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل ہمیشہ ایسی سروسز فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے جس سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔سروسز کی معلومات حاصل کرنے کے لیے 1236پر رابطہ کریں۔
No comments:
Post a Comment