اسلام آباد (ہاجرہ زیدی) ایران کے سفیر ماشا اللہ شاکری نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو بجلی کے بحران سے نکالنے کیلئے سستی نرخوں پربجلی فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ بیرونی طاقتیں پاکستان کو ایران سے دور رکھنا چاہتی ہیں، ہم پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لئے بھرپور مدد کرنے کو تیار ہیں۔ اس بات کو ایرانی سفیر ماشاءاللہ شاکری نے انسٹی ٹیوٹ اوف پالیسی سٹڈیز کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے کہا کہ ایران پہلے ہی دیگر پڑوسی ممالک کو توانائی فراہمی منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور پاکستان کو بھی سستی بجلی فراہم کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹرین اور سڑک کے روابط کو موئثر بنایا جائے تاکہ تجارت کو فروغ حاصل ہو۔ پاکستان ان دنوں دہشت
گردی سمیت مختلف مسائل میں پھنسا ہوا ہے جس پر قابو پانے کے لئے پاکستان کو مدد کی ضرورت ہے۔
No comments:
Post a Comment