اسلام آباد ( ہاجرہ زیدی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ زراعت پر براہ راست ٹیکس کا نفاذ فضول ہو گا۔ ڈائریکٹ ٹیکس کے بجائے ان ڈائریکٹ ٹیکس عائد کیا جائے۔
ایف بی آر نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کا درست تعین کرنے کے لئے فورمیولا تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس بات کا انکشاف میڈیا کو دستیاب دستاویز سے ہوا۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے پر انکم ٹیکس کی صورت مین براہ راست ٹیکس عائد کرنے سے کوئی زیادہ ریونیو حاصل نہیں ہو گا۔
زرعی شعبے سے مطلوبہ صلاحیت کے مطابق ٹیکس وصولوی کے لئے ان ڈائریکٹ ٹیکس عائد کئے جائیں اور سب سے بہتر ہے کہ زرعی شعبے پر ابتدائی پیداواری مرحلے میں ٹیکس عائد کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح کوٹن کی جننگ اور چاول کی چھٹرائی کی جاتی ہے تو ان فصلوں پر اس مرحلے پر ٹیکس عائد کیا جائے۔
No comments:
Post a Comment