لاہور (نیوز پورٹر) محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف، فشریز نے رواں سال 2010-11 کے پہلے نو ماہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر اٹھائیس کروڑ نوے لاکھ پچاسی ہزار روپے خرچ کئے ہیں جو کہ فراہم کئے گئے فنڈز کا ارسٹھ فیصد ہیں۔ پنجاب حکومت نے رواںمالی سال 2010-11 کے بجٹ میںمحکمہ جنگلات، وایلڈ لائف اور فشریز کے پینتیس ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب آٹھ کروڑ مختص کئے تھے بعد ازاں تیس فیصد کٹوتی کرکے بجٹ کا ھجم کم کر کے اکہتر کروڑ چھیانوے لاکھ بانوے ہزار کر دیا گیا جس میں سے نوماہ کے دوران چوالیس کروڑچونتیس لاکھ اسی ہزار روپے ریلیز کئے گئے ہیں۔ نظرثانی شدہ ترقیاتی بجٹ میں محکمہ جنگلات کی پانچ نئی اور گیارہ جاری اسکیموں کےلئے فنڈز بھی کم کر دیئے گئے ہیں ۔
May 24, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment