اسلام آباد (نیوز رپورٹر) رواں مالی سال کے دوران کمپیوٹر اور اطلاعاتی شعبوں میں ترقی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2010ءسے مارچ 2011ءکے دوران پاکستان سے غیر ملکی ممالک کو کمپیوٹر اور اطلاعات کے شعبوں میں تیرہ ارب چراسی کروڑ چوبیس لاکھ روپے مالیت کی خدمات فاراہم کی گئیں۔
اس اعتبار ے پاکستان میں کمپیوٹر اور اطلاعات کے شعبوں میں خدمات کی برآمدات میں اٹھارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے کے دوران کمپیوٹر کی برآمدات میں چوبیس عشاریہ پانچ فیصد اضافے کے ساتھ نو ارب انہتر کروڑنواسی لاکھ روپے، سوفٹ یئر کے حوالے سے مشاوراتی خدمات کی برآمد دو ارب روپے، ہارڈ ویئر سے متعلق مشاوراتی خدمات کی برآمدات آٹھ کروڑ پچھتر لاکھ، کمپیوٹر کی دیکھ بھال اور مرمت سے متعلق خدمات کی برآمدات کروڑ اور کمپیوٹر سے متعلق دیگر خدمات
کی برآمد ایک ارب چراسی کروڑ اٹاسی لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کمپیوٹر کے شعبے میں بہتری لانے کی پوری کوشش کر رہا ہے، پاکستان کی نوجوان نسل بھی کمپیوٹر سے بہت لگاﺅ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں نہایت قابل اور ذہین کمپیوٹر کے ماہرین موجود ہیں جو کمپیو ٹر کے نئے نئے کمپیوٹر سوفٹ ویئرز بنانے کے لئے دن رات کام کرتے ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ دس سالوں کے دوران کمپیوٹر کے شعبے میں اپنی حیثیت نہایت بہتر بنا لی ہے۔
No comments:
Post a Comment