اسلام آباد (نیوز رپورٹر) گیس کی کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں ہفتے میں تین دن صنعتیں اور دو روز سی این جی اسٹیشن بند کرنا پڑ رہے ہیں جبکہ ایگروفرٹیلائزر پلانٹس بھی بند پڑے ہیں۔ امن وامان کے مسائل کی وجہ سے بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت آٹھ سال سے رکی پڑی ہے۔
ڈھوڈک سے گیس کی پیداوار کم ہو گئی ہے۔ سوئی سے گیس کے ذخائر دس بارہ سال میں ختم ہو جائینگے۔ مزید گیس حاصل کرنے کے لئے نئے پروجیکٹس شروع کرنے ہوں گے۔ سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے ذریعے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ ملک میں گیس کی شدید قلت برقرار رہے گی۔ سوئی ناردرن گیس کمیٹی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر خالد ولید شارق نے بتایا کہ گرمیوں کے باوجود گیس کی قلت شدید تر ہو رہی ہے۔ گیس سے متعلق ارکان پارلیمنٹ کے بیس ارب روپے کے منصوبے کھٹائی کا شکار ہو گئے ہیں۔
No comments:
Post a Comment