لاہور (نیوز رپورٹر) جڑی بوٹیوں کے باعث فصلوں کی پیداوار میں 89 فیصد کمی واقع ہو ئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق کپاس کی پیداوار میں 62 سے 85 فیصد تک کمی واقع ہو ئی ہے۔ جڑی بوٹیاں کپاس کے ساتھ خوراک ، پانی، روشنی اور ضرر رساں ایلوپیتھک کیمیائی مرکبات کے ذریعے کپاس کی پیداوار میںکمی واقع ہوتی ہے۔ ڈیلہ دنیا میں سب سے زیادہ ضرر رساں جڑی بوٹی تصور کی جاتی ہے اور یہ پاکستان میں گرمیوں کے موسم میں عام فصلوں میں پائی جاتی ہے۔
جڑی بوٹی مار زہرفصلوں کی پیداوار کو منجمد کر دیتا ہے،اس لئے زہریلی ادویات کا استعمال بہتر نہیں ہے۔ ایلوپیتھی ایک ایسا طریقہ ہے جوجڑی بوٹیوں کا خاتمہ بھی کر دیتا ہے اور ماحول دوست بھی ہے۔ اس طریقہ کار سے پیداواری لاگت پر بھی زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ جوار، سورج مکھی، سرسوں اور سویابین ایسے پودے ہیںجو جڑی بوٹیوں کے خلاف ایلوپیتھی کے اثرات رکھتی ہیں۔ ایلوپیتھک مرکبات ان پودوں کی جڑوں، پتوں کے گلنے سڑنے اور باقیات سے پیدا ہوتے ہیں اور زہر کی طرح کام دکھاتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment