March 06, 2011

پی ٹی سی ایل ، 3Gای وہ وائی فائی کلاﺅڈ متعارف


اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے اپنے موجودہ اور ممکنہ صارفین کے لیے 3Gای وہ وائی فائی کلاﺅڈ متعارف کروا دیا ہے۔3Gای وہ وائی فائی کلاﺅڈپاکستان کا پہلا ’انٹیلجنٹ‘موبائل وائی فائی ہے۔
یہ موبائل براڈبینڈ کی ایک نئی کیٹیگری ہے جو دو ٹیکنالوجیز3Gای وہ 3.1Mbpsوائرلیس انٹرنیٹ اور وائی فائی کو ایک پتلی سی خوبصورت ڈیوائس میں یکجا کر کے صارفین کو معلومات ، سہولیات اور رابطوں کا ایک جہان ان کی ہتھیلی میں فراہم کرتی ہے۔ لیپ ٹاپس ، اسمارٹ فون، کیمرہ، گیمنگ ڈیوائس اور ملٹی میڈیا پلیئرجیسی پانچ ڈیوائسز ایک ساتھ اس سے کنیکٹ کی جا سکتی ہیں۔
ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ وائی فائی بزنس سید عاصم علی نے اس موقع پر کہا ہے کہ ای وہ وائی فائی کلاﺅڈ ڈیزائن کو پانچ کی تعداد تک وائی فائی ڈیوائسزسے ایک’ ٹچ‘ میں منسلک ہونے کی ہمہ گیر سہولت ایک زبردست وائرلیس تجربہ فراہم کرتا ہے جس میں کوئی کیبل یا سافٹ وئیر انسٹالیشن درکار نہیں ہوتی۔ ای وہ وائی فائی کلاﺅڈ موبائل ہاٹ ا سپاٹ باآسانی ایک گھرانے، ایک مستقل سفر میں رہنے والے فرد جو کہ وائی فائی چارجز سے بچنا چاہتا ہے اور ایک چھوٹی بزنس ٹیم کی بھی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مزکورہ ڈیوائس جس کی ساخت چند کریڈٹ کارڈز کے برابر ہے با آسانی جیب میں رکھی جا سکتی ہے۔
سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوید سعید نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو جدید ترین اور نت نئے ٹیکنالوجیز اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای وہ وائی فائی کلاﺅڈ کا آغاز کاروباری اور عام صارفین کی موبائل براڈبینڈ کنیکٹیوٹی کی جدید اور آسانی سے استعمال ہونے والی سہولت کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرے گا۔

No comments:

Post a Comment