March 06, 2011

زیتون کے پلانٹس کی تنصیب التواءکا شکار



 
ملتان(نیوز رپورٹر) پاکستان میں اٹلی سے برآمد کئے جانے والے پلانٹس کی تنصیب التواءکا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی نے پاکستان کے متعدد علاقوں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں زیتون سے تیل نکالنے والے پلانٹس نصب کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا جو کہ حکومتی عدم دلچسپی کے باعث متاثر ہو گہا ہے، ابھی تک زیتون کے پلانٹس کو اٹلی سے ہی نہیں کایا گیا ہے۔ اٹلی حکومت نے زیتون سے تیل نکالنے کیلئے مفت پلانٹس حکومت کو تحفہ کے طور پر دینے کا منصوبہ تیار کیا تھا جو کہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ پوٹھوہار میں لگائے جانے تھے کیونکہ ان علاقوں میں ساڑھے 4 سو ایکڑ رقبہ پر زیتون کے باغات کاشت کروائے گئے تھے ان کے پھل بیرون ممالک فروخت کرنے کی بجائے اٹلی کی حکومت کے زیتون ایکسٹریکٹ پلانٹس لگانے کا اعلان کیا تھا۔ اسی طرح بلوچستان میں بھی زیتون کے باغات کے علاقوں میں پلانٹس نصب کئے جانے تھے جس سے مذکورہ علاقوں میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوتا اور زیتون کے باغبانوں کو بہتر معاوضہ ملنا تھا مگر حکومتی اداروں کی غفلت کے باعث مذکورہ منصوبہ فائلوں میں دب کر رہ گیا ہے ۔زیتون کے پلانٹس کی تنصیب میں التواءکے باعث پاکستانی باغبان اور ملک کو شدی نقصان ہو رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment