March 03, 2011

پی ٹی سی ایل ورلڈ کپ چیلنج کا اعلان



اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی سی ایل نے خود کو حالیہ جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے جوش و جزبہ کا حصہّ بناتے ہوئے اپنے نئے اور موجودہ پی ٹی سی ایل لینڈ لائن، وی فون، ای وہ براڈبینڈ اور سمارٹ ٹی وی صارفین کے لیے بہت سے پرکشش اعلانات کیے ہیں۔ جسمیں یہ صارفین اپنے پیکجز کو اپ گریڈ کر کے قیمتی انعامات جیتنے کےلئے قرعہ اندازی میں شریک ہو سکتے ہیں۔
جو صارف آن لمیٹڈ یا ایو میکس پیکج پر ایو کنکشن حاصل کرتا ہے یا اپنے موجودہ پیکج کو ان لمیٹڈ یا ایو میکس پیکج کے طور پر اپ ڈیٹ کرتا ہے وہ میگا اور بمپر انعامات کے لیے کوالیفائی کرجائے گا جبکہ تمام موجودہ صارفین جو دیگر تمام پیکجز کو اپ ڈیٹ کرتے ہیں وہ دوسرے قیمتی انعامات کے لیے کی جانے والی قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں گے ۔
اسکے ساتھ ساتھ لینڈ لائن اور وی فون صارفین کےلے پی ٹی سی ایل کرکٹ انفو سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے، جسکی ایک اور خاصیت”ورلڈ کپ چیلنج کوئز“ کے نام سے کرکٹ کی معلومات کا مقابلہ ہے۔ جسکے جیتنے والوں کو بیش قیمت انعامات دئیے جائیں گے۔ مذکورہ سروس صارفین کے ٹیلی فون سیٹوں پر ہر وقت میسر ہوگی اور اس تک رسائی کے لیے انہیں صرف 1216 ڈائل کرنا ہوگا اور اس سے آگے ایک آئی وی آر (IVR) ورلڈ کپ چیلنج کوئز میں حصہ لینے کے لیے ان کی رہنمائی کرے گا ۔ انعامات کو میگا اوردوسرے بمپر انعامات کی مختلف کیٹگریز میں رکھا گیا ہے ۔
ایس ای وی پی کمرشل نوید سعید نے کرکٹ سروس لانچ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ اس کے ذریعے پی ٹی سی ایل اپنے قیمتی صارفین کو نہ صرف کرکٹ ورلڈ کپ کی تازہ ترین معلومات بلاتعطل فراہم کرنا چاہتا ہے بلکہ ان کو اس کھیل سے متعلق ایک دلچسپ معلوماتی مقابلے میں حصہ لینے اور قیمتی انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل میں صارفین کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم نے اس سروس کو اپنے صارفین کو پیش یقمت انعامات کے ساتھ کھیل کا زبردست اور پرلطف تجربہ فراہم کرنے کیلئے تیار کیا ہے ۔ ان کے مطابق پی ٹی سی ایل کا یہ اقدام اس کے اول الزہن مقام کو مزید مستحکم کرے گا ، پی ٹی سی ایل اگلے مراحل میں ورلڈ کپ سے متعلق مزید سروسز کا اجراءکرے گا ۔

No comments:

Post a Comment