بہاولپور (نیوز رپورٹر) کسان حکومتی پالیسیوں کے باعث برباد ہوتے جا رہے ہیں جبکہ زرعی اشیاءکی قیمتوں میںبھی اجافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومتی پالیسیوں کے باعث گندم پیدا کرنے والا کسان آج خود تھیلوں میں آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔ دانستہ طورپر کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے حکومتی ادارے نمائشی اقدامات کرکے ڈنگ ڈپاو ¿ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ شوگر ملز مالکان کی ناانصافیاں، کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور ڈیزل کی مہنگائی نے کسانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارکسان بورڈ کے صدر سردار ظفر حسین نے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ حکومت کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث کاشتکاری گھاٹے کا سودا بن کر رہ گیا ہے اور حکومتی ادارے کھلم کھلا کسانوں کامعاشی استحصال کررہے ہیں۔ کھاد بیج کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، زرعی لوازمات کی مصنوعی گرانی نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اوپر سے مالیاتی ادارے ڈبل سود پر کسانوں کو لوٹ رہے ہیں۔
March 03, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment