March 03, 2011

بھارتی نہروں کے سبب پاکستانی دریا خشک



لاہور (ذوالقرنین احمد) پاکستان کا نہری نظام دنیا کے بہترین نہری نظام میں شمار کیا جاتا ہے اور پاکستان کی زراعت کوبھی اسی نہری نظام کی بدولت سیراب کیا جاتا ہے ۔ بھارت ہمارے اس نہری نظام کو تباہ کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے، بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 120 ارب ڈالر سے دریائے چناب، جہلم اور سندھ کا پانی روک کر شمال سے جنوب کی طرف موڑ رہا ہے۔ اس بات کا اظہارو خیال انڈس واٹر کونسل پاکستان کے چیئرمین اور عالمی اسمبلی برائے آب کے چیف کوآرڈینیٹر حافظ ظہور الحسن ڈاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کو بلڈوز کر کے معاہدے کے مطابق پاکستان کو ملنے والا پانی بھی روکنے کیلئے 300 چھوٹے بڑے ڈیم بنا رہا ہے،2016ءتک یہ بھارتی منصوبے مکمل ہونے کے بعد پاکستان اپنے حصے کے سارے پانی سے محروم ہو جائے گااوریہاں صومالیہ اورایتھوپیاسے بھی بدترحالات پیداہوجائیں گے۔
پاکستان فوری طور پر سلامتی کونسل اور عالمی عدالت انصاف میں یہ معاملات اٹھائے اور اقوام متحدہ کے غیر جانبدار کمیشن کی زیرنگرانی چناب جہلم اور سندھ کے تمام مقامات کا معائنہ کرایا جائے۔ پاکستان کی زرعی آبپاشی کا انحصار نہری نظام پر ہے، اگر نہریں خشک ہو گئیں تو پاکستان کی تمام فصلیں تباہ ہو جائیں گی۔

No comments:

Post a Comment