پاور ٹوائے کا لفظی مطلب تو کارآمد کھلونا ہے ، لیکن دراصل یہ ایک کھلونا نہیں ہے بلکہ یہ محدود درجے کے چھوٹے چھوٹے سوفٹ ویئر ز کا نام ہے جو آپکے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے کام کو بہتر بناتے ہیں۔اور ان میں قابل قدر فنکشنیلٹی کا اضافہ کرتے ہیں۔پاور ٹوائز سائز میں اس قدر چھوٹے ہوتے ہیں کہ فقط چند کلو بائٹس کی ڈسک اسپیس ان کے لیے کافی ہوتی ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ اس قدر عمدہ اور بڑے کام کردیتے ہیں جس کے لیے کئی بڑے سوفٹ ویئر چاہیے ہوتے ہیں۔
پاور ٹوائز استعمال میں سادہ اورتیز رفتار بھی ہوتے ہیں۔ یہ چھوٹے چھوٹے سوفٹ ویئر ونڈوز بنانے والے ادارے مائکروسوفٹ کی طرف سے ہی پیش کیے جاتے ہیں تاہم دیگر کئی سوفٹ ویئر بنانے والے بھی اس طرح کے سوفٹ ویئر پیش کرتے ہیں۔ یہ تمام پاور ٹوائے مائکروسوفٹ کی ویب سائٹ پر باآسانی دستیاب ہیں۔ یہ نہ صرف ونڈوز ایکس پی بلکہ ونڈوز کے نئے ورڑنز کےلے بھی دستیاب ہیں۔ ان میں سے بیشتر پاورٹوائے ونڈوز کے نئے ورڑنز میں پہلے سے ہی شامل کر دیے گئے ہیں۔آئیے ہم دیکھتے ہیں یہ کیا کیا کام کرتے ہیں۔
سنک ٹوائے سوفٹ ویئر مختلف ڈیجیٹل کیمروں، موبائل ٹیلی فون، ایم پی تھری یا ایم پی فور پلئرز سے آنے والی فائلوں کو سنکرونائز کرنے میں مدد دیتا ہے۔
رائ(Raw)امیج تھمب نیلر اینڈ ویوئر سافٹ ویئر جدید ترین کیمروں سے آنے والی را ءتصاویر کی فائلز کو پڑھنے، ان کے میٹا ڈیٹا کو پڑھنے، ان کے چھوٹے چھوٹے تھمب نیل بنانے اور ان راءتصاویر کو پرنٹ کرنے کا کام کرتا ہے۔ یاد رہے کہ راءفائلز کے ساتھ کام کرنے کے لیے فوٹو شاپ جیسے بڑے سافٹ وئر کی ضرورت ہوتی ہے۔
کلیئر ٹائپ ٹیونرمائکروسوفٹ کی بنائی گئی کلئر ٹائپ ٹیکنولوجی ہے اور یہ آپکے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں فونٹس کو سکرین پر بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ اس پاور ٹوائے کی مدد سے آپ کلیئر ٹائپ ٹیکنولوجی کے ساتھ مزید چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں، اسے ان ایبل Enable یا ڈس ایبل Disable کر سکتے ہیں۔ایچ ٹی ایم ایل سلائڈ شو وزارڈ ،متعدد تصویر کو ایک ساتھ کھولنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تو پھر یہ والا پاور ٹوائے آپ کے لیے ہی ہے۔ یہ آپکی ڈھیر ساری تصاویر کو ایک ایچ ٹی ایم ایل سلائیڈ شو میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمانڈ ونڈو ہیر،مائکروسوفٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم اگرچہ بہت ترقی کر چکا ہے پھر بھی کئی ایسے اہم کام ہیں جو مکمل کرنے کے لیے آپکو کمانڈ پرامپٹ کھولنا پڑتا ہے۔ یہ پاور ٹوائے کسی بھی ڈائریکٹری سے براہ راست کمانڈ پرامپٹ کھولنے میں مدد دیتا ہے۔
آلٹ ٹیب ریپلیس مینٹ کی کی مدد سے آپ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں چلنے والے کئی پروگراموں کے مابین سوئچ کر سکتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے آپ صرف تمام پروگراموں کے آئیکون ہی دیکھ پاتے ہیں۔ اس پاور ٹوائے کی یہ خاصیت ہے کہ سوئچ کرنے کے دوران تمام پروگراموں کے سکرین شا ٹ بھی دکھاتا ہے۔ٹویک یو آئی سوفٹ وئر کی مدد سے آپ ونڈوز کے یوزر انٹرفیس میں تیز رفتاری سے تبدیلی کر سکتے ہیں۔
پاور کیلکولیٹر ایک بہترین سوفٹ ویئر ہے، کیا آپ اپنے سائنٹفک کیلکولیٹر کو اپنے کمپیوٹر میں نہ پا کر مایوس ہو جاتے ہیں ؟ ایسی صورت میں یہ پاورٹوائے آپکا مدد گار ہے۔ یہ ایک سائنٹفک کیلکولیٹر کی تمام خوبیاں لیے آپکے کمپیوٹر میں تمام شماریاتی اور طبیعاتی کیلکولیشن کرنے کےکام آتا ہے۔
امیج ری سائزر میرا پسندیدہ پاور ٹوائے ہے۔ عموما ًآپ موبائل کیمرہ یا ڈیجیٹل کیمرہ سے اعلی کوالٹی کی تصاویر اپنے کمپیوٹر میں منتقل کرتے ہیں۔ یہ تصاویر کافی بڑے سائز کی ہوتی ہیں، تقریبا پانچ سو کلو بائٹ سے لے کر پانچ میگا بائٹ تک۔ اگر یہی تصاویر آپ نے فیس بک پر شامل کرنی ہوں، کسی کو ای میل کرنی ہوں، یا ہمارے پسندیدہ فورم پاک نیٹ پر لگانی ہوں۔ یہ تصاویر اپنے بڑے سائز کی وجہ سے اپ لوڈ ہونے میں بھی تاخیر کرتی ہیں اور ایک دفعہ اپ لوڈ ہو جانے کے بعد جو بھی صارفین ان کو دیکھتے ہیں ان کے کمپیوٹر پر بھی ڈاو ¿ن لوڈ ہونے میں تاخیر کرتی ہیں۔ ایسے میں یہ پاور ٹوائے آپکی تصاویر کو برق رفتاری سے ری سائز کر کے ان کا سائز کم کر دیتا ہے۔ یوں آپ یہ تصاویر انٹرنیٹ پر اپنے دوستوں کے ساتھ باآسانی شئر کر پاتے ہیں۔

No comments:
Post a Comment