March 03, 2011

بی ٹی کا ٹن کا زرعی ترقی میںاہم کردار


میلسی (نیوز رپورٹر) پاکستان میں بی ٹی کاٹن کی کاشت کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ بی ٹی کاٹن کی اگیتی کاشت سے کاٹن کی بہتر پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ بی تی کاٹن کی بہتر پیداوار دینے پر میلسی موضع ککری کے معروف ترقی کاشتکار میاں محمدعاصم کو اسپین کی فرٹیلائیزر کمپنی نے دورے کی دعوت دی ہے ۔اس کے علاوہ فرانس میں جعفر برادرز کے ڈائریکٹر مسٹر ڈوپونڈ نے بھی زرعی سیمینار میںشرکت کی دعوت دی ہے۔ اس سیمینار میںجدید زرعی ٹیکنولوجی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ دنیا میں ہماری بی ٹی کاٹن کی بہتر پیداوار کی تعریف کی جا رہی ہے،حکومت کسانوں کی سرپرستی کرے تو کسان ترقی یافتہ ممالک کی طرح پیداوار دے سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment