اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ماحولیاتی آلودگی میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے۔ جنگلات کے رقبے میں اضافے کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ عوام حکومت کے ساتھ مل کر ملک میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ساتھ دے اور اپنا کردار ادا کرے۔ وفاقی سیکٹری ماحولیات خواجہ محمد نعیم نے یہ بات تخفیف کاربن بذریعہ جنگلات کے موضوع پرورکشاپ سے خطاب کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کے بغیر کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ خواجہ محمد نعیم نے کہا فاریسٹ افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی پھیلانے والے ٹمبر مافیہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ جنگلات کا کٹاﺅ گلو بل وارمنگ کا باعث بن رہا ہے۔۰۱۰۲ میں آ نے والا سیلاب اس بات کی گواہی دیتاہے کہ اگر اسی رفتار سے ملک کے اس قیمتی سرمائے کو ختم کیا گیا تو جلد ہمیں اس سے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
March 03, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment