March 06, 2011

نوکیا ڈیوائسز کا 74 فیصد استعمال



اسلام آباد (ہاجرہ زیدی) موبائل فون انٹرنیٹ کے استعمال میںاضافہ ہوتا جا رہا ہے، موبائل انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال نوکیا ڈیوائسز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 5 ملین موبائل فون صارفین جی پی آر ایس سے فائدہ اٹھارہے ہیں اور ان میں سے 74 فیصد جی پی آر ایس نوکیا سیم بینز ڈیوائسزکے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران ایپل ڈیوائسز کے ذریعے موبائل فون انٹرنیٹ کے استعمال کی شرح تقریبا 8 فیصد رہی۔ جنوری 2010 سے فروری 2011 کے دوران نوکیا کے کاروباری حصے میں معمولی سی کمی ہوئی ہے، اس عرصے کے دوران کاروباری حصہ76 فیصد سے 74 فیصد ہو گیا ہے۔ تاہم جدید ڈیوائسز کے آنے کے ساتھ ساتھ وکیا اپنا مقام دوبارہ حاصل کر لے گا۔
نوکیا پاکستان میں کاروبار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور اس کی مصنوعات کو پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان، بھارت، مشرق وسطی ، افریقہ اور جنوبی امریکہ سمیت تمام ترقی پذیر مارکیٹوں میں نوکیا کو اہمیت حاصل ہے تاہم نوکیا نے ایپل کی بڑھتی ہوئی مشہوری کی وجہ سے امریکہ اور یورپ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں اپنی واقفیت کھو دی ہے۔

No comments:

Post a Comment