March 03, 2011

موبی لنک، بلوں کی ادائیگی کا جدید ترین نظام متعارف



اسلام آباد (نیوز رپورٹر) موبی لنک نے بلوں کی آسان اور فوری ادائیگی کا جدید ترین نظام متعارف کروا دیا ہے۔ اب موبی لنک کے صارفین اپنے موبائل فون کے ذریعے آسانی سے بلوں کی ادائیگی کر سکیں گے۔ نادرا پاکستان مین وہ ادارہ ہے جو تمام یوٹیلٹی اداروں کے بلوں کی ادائیگی کی رقوم وصول کرنے کے باضابطہ حقوق رکھتا ہے۔ نادرہ کے ساتھ اشتراک ہونے کے بعد اب موبی لنک واحد وہ ادارہ ہے جو موبائل فون نظام کے ذریعے یوٹیلٹی بلوں کی رقوم وصول کرنے کی قانونی حیثیت رکھتا ہے۔
پاکستان میں موبائل فون کی دنیا میں سب سے پہلے قدم رکھنے والا ادارہ موبی لنک ہے اور اس ادارے نے ہمیشہ ملک میں نئی اور جدید موبائی سروسزکو متعارف کورایا ہے۔پاکستان مین موبی لنک کو 3 کروڑ موبائل صارفین کا اعتماد حاصل ہے۔ اس نئی جدید سروس کی بدولت پاکستان بھر میں یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی بذریعہ موبائل فون کی جا سکے گی۔

No comments:

Post a Comment