March 06, 2011

جدید ٹیکنولوجی کے بغیرزرعی ترقی نا ممکن




اسلام آباد (سید محمد عابد) زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنولوجی کا استعمال کئے بغیر ترقی نا ممکن ہے، پرانے اور فرسودہ ریقوں کے باعث فصلوں کی پیداوار میں اضافہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنولوجی کا استعمال کر کے پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ ملک میں وسیع رقبہ ہونے کے باوجود پرانے طریقہ کاشتکاری کی وجہ سے فصلوںکی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو رہا اورہم باقی ممالک کی نسبت کم پیداوار دے رہے ہیں، جدید ٹیکنولوجی ملکی پیداور میں بہتری کر سکتی ہے۔ ان باتوں کو اسلام آباد چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محفو الہی نے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا۔ انھوں نے کہا غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پاکستان میں مزید انتظامات کرنے ہوں گے۔ پاکستان کی زمین فصلوں کی پیداوار کے لئے بہترین ہے اور ہم اس زمین کی بدولت سونا اگل سکتے ہیں بس تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت ملکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین قسم کے بیجوں کا انتخاب کرے اور زرعی ریسرچ انسٹیٹیوٹ فصلوں کی بہتر پیداوار کے لئے کسانوں کی رہنمائی کریں۔

No comments:

Post a Comment