لاہور (ذوالقرنین احمد) پاکستانی کمپنی ورلڈ کپ کی آفیشل گیم ڈیزائن کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس گیم کو پاکستانی آئی ٹی کمپنی مائنڈ اسٹارم نے ڈیزائن کیا ہے اور کمپنی نے گیس کو ڈیزائن کرنے کا اعزاز عالمی کمپنیوں سے مقابلے کے بعد حاصل کیاہے۔ اس بات کا اعلان پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی ضیاءعمران نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ماسٹر مائنڈ اسٹارم آئی ٹی کمپنی نے گیم کو مکمل طورپر مقامی سطح پر ڈیزائن اور ڈویلپ کیا ہے۔ ضیاءعمران نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی سافٹ ویئر برآمد کرنے کا بہت زیادہ پوٹینشل ہے، لیکن حکومت توجہ نہیں دے رہی اور ہر سال یہ حجم گررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مراعات دے تو یہ انڈسٹری ہرسال ایک ارب ڈالر کی برآمد باآسانی کرسکتی ہے۔ پاکستان کی نوجوان نسل انفارمیشن ٹیکنولوجی کے شعبے میں بہت دلچسپی رکھتی ہے۔
March 03, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment