May 30, 2011

موبائل فون کی درآمد میں پچھتر فیصد اضافہ

موبائل فون کی درآمد میں پچھتر فیصد اضافہ
کراچی ( نیوز ڈیسک) پاکستان میں موبائل فون کی درآمد ہر سال بڑھتی جا رہی ہے، رواں سال بھی تین عشاریہ سات ارب روپے کے موبائل فون درآمد کئے۔ پاکستان تقریبا ہر سال ڈیڑھ ارب سے زائد کے موبائل فون درآمد کرتا ہے، اگر پاکستان خود موبائل فون سیٹس کو بنانا شروع کر دے تو نہ صرف قیمتی زر مبادلہ کو بچایا جا سکتا ہے بلکہ بیرون ممالک کو پاکستانی ہینڈ سیٹس کی فروخت بھی کی جا سکتی ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران موبائل فون کی درآمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پچھترف
یصد اضافے کے ساتھ سینتیس ارب تیس کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں ایک ارب بیاسی کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے، مارچ 2011ءمیں آٹھ عشاریہ تین ارب روپے جبکہ اپریل 2011ءمیں آتھ عشاریہ چھ ارب روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے۔

پاکستان کی موبائل فون مارکیٹ کو دنیا کی بڑی اور بہترین ماکیٹوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں موبائل کی مارکیٹ کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں چودہ سال کے چھوٹے بچے سے لے کر ہر کاروباری آدمی، عام گھریلو خواتین، کچرا جننے والا اورہرچھوٹے طبقے کے پاس موبائل فون موجود ہے۔
اس وقت پاکستان میں پانچ کمپنیز سوبائل فون سروسز فراہم کر رہی ہیں اور ان کمپنیز کو روزانہ لاکھوں کا منافع ہو رہا ہے۔ پاکستان میں موبائل فون کا کاروبار وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا ہے۔ قیمتی زر مبادلہ کو استعمال ہونے سے روکنے کے لئے پاکستان میں موبائل فون سیتس کی مینو فیکچرنگ کی سخت ضرورت ہے۔

No comments:

Post a Comment