February 07, 2011

اے ڈی بی،چارملکی گیس منصوبے میں معاونت کےلئے تیار



اسلام آباد (ہاجرہ زیدی) چار ملکی گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستانی حصے کی سپانسر شپ کی رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
پاکستان، ترکمانستان، انڈیا اور افغانستان کے درمیان گیس پائپ منصوبے میںپاکستانی حصے پر آنے والی لاگت 7.6 ارب ڈالر ہے۔ چار ممالک کے مابین 1,640 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن کی بدولت پاکستان کو 3.2 ارب مکعب فٹ قدرتی گیس یومیہ وسطی پاکستان میں ملتان تک میسر ہوگی اور اس کا اختتام شمالی مغربی بھارتی قصبے فزیلکا میں ہوگا۔
اس بات کو وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کے ایک سینئر اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں گیس کا بحران سنگین شکل اختیار کرتا جا رہا ہے جس پر قابو پانے کے لئے گیس کی وسیع مقدار درکار ہے۔ پاکستان کی طرف سے مرکزی حصہ کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے ملک میں متعلقہ حکام کو بڑے پیمانے پر سہولت ملے گی۔وزارت پٹرولیم کے اہلکار کے مطابق پائپ لائن کی تعمیر جلد ہی شروع ہوگی اور 14- 2013تک مکمل کرلی جائیگی۔
چار ملکی گیس پائپ لائن کے اربوں مالیت پراجیکٹ میں انچارج کنسلٹنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے یہ منفردپیشکش وفاقی وزیر برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل نوید قمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دی۔
اس پروجیکٹ کی تکمیل پاکستان کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پائپ لائن کی حفاظت کے لئے بھی انتظامات کرنے ہوں گے کیونکہ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کے علاقے خانہ جنگی کا شکار ہیں۔
ملک میں توانائی کی ضروریات وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیںاور ان پر قابو پانا نہایت اہم ہو گیا ہے

No comments:

Post a Comment