کراچی (عطا الحق) تیمر کے جنگلات کا کٹاﺅ تیزی سی ہو رہا ہے جس پر قابو پانے کے لئے حکومتی انتظامات کی سخت ضرورت ہے۔ ٹمبر مافیہ نے درختوں کی کٹائی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس کی وجہ سے کراچی کو سونامی جیسے طوفان کا خطرہ ہے۔ اگر جلد ہی معقول انتظامات نہ کئے گئے تو کراچی پانی میں ڈوب جائے گا۔ان باتوں کا اظہار ایک اجلاس میں صوبائی وزیر ماحولیات و متبادل توانائی شیخ محمد افضل اور دیگر ماہرین ماحولیات نے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ماحولیاتی آلودگی کی مزید تباہی برداشت نہیں کی جا سکتی اس لئے بہترین اور موئثر انتظامات کرنے ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ کراچیسونامی بیلٹ پر واقع ہے اور اسے روکنا نا ممکن ہے مگر حفاظتی انتظامات کئے جا سکتے ہیں۔ کراچی میں مینگروز کے پودے لگا کر جنگلات میں مزید اضافہ کیاجا سکتا ہے اور یہ سونامی جیسے طوفانوں سے نمٹنے کے لئے بہترین اقدام ہے۔اس طرح نقصانات میں انتہائی کمی لائی جا سکتی ہے۔انھوں نے بتایا کے لینڈ اور ٹمبر مافیا کراچی کو برباد کر رہا ہے پہلے صرف زمینوں پر قبضہ ہو رہا تھا مگر اب سمندری علاقے میں گاربیج اور تیمر کے جنگلات کی کٹائی کی بدولت ماحولیاتی آلودگی اضافہ ہو رہا ہے اور اس پر قابو پانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

No comments:
Post a Comment