February 07, 2011

یوریا کھاد،بوری کی قیمت میں کی



ملتان (نیوز رپورٹر) یوریا کھادکی بوری کی قیمتوں میں30 روپے کمی واقع ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوریا کھاد کی قیمتوں میں 30 روپے کمی ہو گئی ہے جبکہ کھاد کی درآمدی کے بعد قیمتیں مزید گر جائیں گی۔ گندم کے کاشتکاروں نے مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے فصل میں یوریا کھاددو بوری کے بجائے ایک بوری ڈالنا شروع کر دیا تھا مگر اب قیمتوں کی کمی کے بعد حالات دوبارہ معمول پر آتے دکھائی دیتے ہیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گندم کی بوری سرکاری نرخ 1040 روپے کے بجائے 1100 روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔ یوریاکھاد کی قیمتیں گرنے کے بعد کھاد کی بوری1070 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
 

No comments:

Post a Comment