February 07, 2011

بی ٹی کپاس کی کاشت بڑھنے کا امکان

ملتان (نیوز رپورٹر) رواں سال کپاس کی اگیتی کاشت 100 فیصدبڑھنے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال پنجاب کے جنوبی حصے میں 10 لاکھ ایکڑ رقبے پرکپاس کی اگیتی کاشت کی گئی جس سے پیداوار میںاضافہ ہوا۔ رواں سال کاشتکاروں نے کپاس کی کاشت کی تیاریاں شروع کردی ہیں اورمحکمہ زراعت نے بھی کپاس کی اگیتی پیداوارکی مخالفت بھی ختم کردی ہے اس وجہ سے پیداوار میں اچھے خاصے اضافے کا امکان ہے۔محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ کاشتکار کپاس کی کاشت سے پہلے زمین اور پانی کا تجربہ کروائیں تاکہ پیداوار میں بہتری ہو۔ سال 2011ءمیں کپاس کی اگیتی کاشت کا رقبہ 20 لاکھ ایکڑ سے بھی تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
 

No comments:

Post a Comment