اسلام آباد (نیوز رپورٹر) بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو چوبیس کروڑبیس لاکھ ڈالرقرضی کی فراہمی کرے گا، قرضے سے متعلق دستاویز پر دستخط ایشیائی بنک کے موجودہ کنٹری ڈائریکٹر رون سٹیوئم اور پاکستان کے اقتصادی امور ڈویثرن کے وفاقی سیکٹری سبطین فضل حلیم نے کئے۔
اطلاعات کے مطابق چوبیس کروڑبیس لاکھ ڈالر قرضے کی فراہمی پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کے لئے کی جائے گی اور یہ 2008ءمیں اکاسی کروڑ ڈالر مالیت سے شروع کئے گئے پاور ڈسٹری بیوشن انہانسمنٹ انوسٹنمنٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے پروگرام سے بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے اور پاور لومز میں کمی کے لئے فراہم کردہ قرضہ متعدد اقساط پر مشتمل ہو گا۔
اقتصادی امور ڈویڑن کے وفاقی سیکرٹری سبطین فضل حلیم کے مطابق کہ مذکورہ منصوبہ مارچ 2015ءتک مکمل ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ کے تحت ٹرانسمیشن گرڈ تین ہزار تین سو اسی میگاواٹ امپریس ٹرانسفارمر لائنیں بچھائی جائیں گی۔ منصوبہ کے پروجیکٹ آفیسر عدنان ترین نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کے لئے معاونت فراہم کر رہا ہے جس کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
ملک میں توانائی کی ضروریات وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیںاور ان پر قابو پانا نہایت اہم ہو گیا ہے، ایشیائی ترقیاتی بنک کے قرضے کی فراہمی سے ملک میں بجلی کا نظام بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

No comments:
Post a Comment