February 07, 2011

توانائی کے استعمال میں گیس کا نو فیصد حصہ



لاہور (نیوز رپورٹر) 5 برسوں میں ملک کی کل توانائی کے استعمال میں گیس کا حصہ 9 فیصد بڑھ گیاجبکہ بجلی اور گیس کے استعمال میں کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں 2008ءکی نسبت 2009ءکے دوران توانائی کے استعمال میں کمی ہوئی سب سے زیادہ کمی کوئلے کے استعمال میں ہوئی اور 2008ءکی نسبت 2009ءمیں کوئلے کا استعمال 17 فیصد کم ہوگیا جبکہ اس دوران بجلی کے استعمال میں 4 فیصد پٹرول کے استعمال میں اعشاریہ 9 فیصد اور گیس کے استعمال میں اعشاریہ 5 فیصد کمی ہوئی۔ 2008ءمیں ایک کروڑ 80 لاکھ 80 ہزار ٹن کا پٹرول استعمال کیا گیا جو 2009ءمیں کم ہو کر ایک کروڑ 79 لاکھ گیارہ ہزار ہوگیا جبکہ اس دوران گیس 12 لاکھ 75 ہزار 212 ملین کیوبک فٹ استعمال کی گئی جو 2009ءمیں کم ہو کر 12 لاکھ 69 ہزار 433 ملین کیوبک فٹ ہوگئی۔ بجلی 73 ہزار GWH400 استعمال کی گئی اور یہ 2009ءمیں کم ہو کر 70 ہزار GWH 371 ہوگئی۔ 2008ءمیں 10111 ملین ٹن کوئلہ استعمال کیا گیا جو 2009ءمیں کم ہو کر 8390 ملین ٹن ہو گیا۔ ہائیڈرو کاربن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 2004ءکے دوران کل توانائی کے استعمال میں 38.5 فیصد کے ساتھ تیل کا استعمال سر فہرست تھا جبکہ اس دوران 34.7 فیصد کے ساتھ گیس دوسرے، 16.2 فیصد کے ساتھ بجلی تیسرے، 9.3 فیصد کے ساتھ کوئلہ چوتھے اور 1.3 فیصد کے ساتھ ایل پی جی کا استعمال پانچویں نمبر پر رہا۔ 2009ءمیں گیس کا استعمال 34.7 فیصد سے بڑھ کر 43.7 فیصد ہوگیا۔ کوئلے کا استعمال 9.3 سے بڑھ کر 10.4 اور ایل پی جی کا استعمال 1.3 فیصد سے بڑھ کر 1.5 فیصد ہوگیا جبکہ اس دوران تیل کا استعمال 38.5 فیصد سے کم ہو کر 29 اور بجلی کا استعمال 16.2 فیصد سے کم ہو کر 15.3 فیصد ہوگیا۔ ملک میں تیل اور بجلی کے استعمال میں کمی کی وجہ گیس پر بڑھتا ہوا انحصار اور بجلی کی پیداوار میں ہونے والی کمی یا عدم دستیابی ہے۔

No comments:

Post a Comment