June 13, 2011

کسانوں کےلئے آسان شرائط پر زرعی قرضے


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ زراعت حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ کسان آسان شرائط پر زرعی قرضے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں زرعی ترقیاتی بنک کے برانچ مینیجرز تین دن میںزرعی قرضے جاری کرنے کے پابند ہیں جبکہ بینک کے موبائل کریڈٹ آفیسرزہر پیر کو کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کر رہے ہیں۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میںکسان بینک کے اعلی افسران سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ کسان دھان اور دیگر فصلات کے بیج کی خریداری کے لئے زرعی بنک سے با آسانی قرضے لے سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment